ترجمہ و تفسیر القرآن الکریم (عبدالسلام بھٹوی) — سورۃ الحاقة (69) — آیت 35

فَلَیۡسَ لَہُ الۡیَوۡمَ ہٰہُنَا حَمِیۡمٌ ﴿ۙ۳۵﴾
سو آج یہاں نہ اس کا کوئی دلی دوست ہے۔ En
سو آج اس کا بھی یہاں کوئی دوستدار نہیں
En
پس آج اس کا نہ کوئی دوست ہے En

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

(آیت 35) {فَلَيْسَ لَهُ الْيَوْمَ هٰهُنَا حَمِيْمٌ: حَمِيْمٌ } دوست یا رشتہ دار، جسے اس کی خاطر گرمی آئے۔ {حَمَّةٌ } چشمے سے نکلنے والا گرم پانی۔ { حَمِيْمٌ } گرم پانی کو بھی کہتے ہیں۔