(آیت 46) {وَكَانُوْايُصِرُّوْنَعَلَىالْحِنْثِالْعَظِيْمِ:} بہت بڑے گناہ سے مراد شرک ہے، جیسا کہ فرمایا: «اِنَّالشِّرْكَلَظُلْمٌعَظِيْمٌ»[لقمان: ۱۳]”بے شک شرک یقینا بہت بڑا ظلم ہے۔“ یعنی ان کے عذاب کا باعث اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ خوش حالی کو نافرمانی کے لیے استعمال کرنا اور اللہ تعالیٰ کے ساتھ شرک پر اصرار کرنا تھا۔ اس کے علاوہ وہ قیامت اور پیغمبروں کو بھی جھٹلاتے تھے، جیسا کہ آگے تفصیل آ رہی ہے۔