(آیت 22) {وَحُوْرٌعِيْنٌ: ”حُوْرٌعِيْنٌ“} مرفوع ہے، اس کا عطف {”وِلْدَانٌمُّخَلَّدُوْنَ“} پر ہے، مطلب یہ ہے کہ شراب کے جام، پھل اور گوشت وغیرہ لے کر {”وِلْدَانٌمُّخَلَّدُوْنَ“} ان پر چکر لگا رہے ہوں گے اور” حور عین “بھی۔ بعض نے فرمایا کہ یہ مبتدا ہے اور خبر اس کی محذوف ہے: {”أَيْوَلَهُمْفِيْهَاحُوْرٌعِيْنٌ“} یعنی ان کے لیے اس میں حوریں ہوں گی۔ ترجمہ اسی کے مطابق کیا گیا ہے۔ مزید دیکھیے سورۂ دخان (۵۴)۔