ترجمہ و تفسیر القرآن الکریم (عبدالسلام بھٹوی) — سورۃ القمر (54) — آیت 11

فَفَتَحۡنَاۤ اَبۡوَابَ السَّمَآءِ بِمَآءٍ مُّنۡہَمِرٍ ﴿۫ۖ۱۱﴾
تو ہم نے آسمان کے دروازے کھول دیے، ایسے پانی کے ساتھ جو زور سے برسنے والا تھا۔ En
پس ہم نے زور کے مینہ سے آسمان کے دہانے کھول دیئے
En
پس ہم نے آسمان کے دروازوں کو زور کے مینہ سے کھول دیا En

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

(آیت 11) {فَفَتَحْنَاۤ اَبْوَابَ السَّمَآءِ بِمَآءٍ مُّنْهَمِرٍ: مُنْهَمِرٍ اِنْهَمَرَ يَنْهَمِرُ} (انفعال) سے اسم فاعل ہے، شدت اور کثرت کے ساتھ گرنے والا پانی۔