ترجمہ و تفسیر القرآن الکریم (عبدالسلام بھٹوی) — سورۃ النجم (53) — آیت 56

ہٰذَا نَذِیۡرٌ مِّنَ النُّذُرِ الۡاُوۡلٰی ﴿۵۶﴾
یہ پہلے ڈرانے والوں میں سے ایک ڈرانے والا ہے۔ En
یہ (محمدﷺ) بھی اگلے ڈر سنانے والوں میں سے ایک ڈر سنانے والے ہیں
En
یہ (نبی) ڈرانے والے ہیں پہلے ڈرانے والوں میں سے En

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

(آیت 56){ هٰذَا نَذِيْرٌ مِّنَ النُّذُرِ الْاُوْلٰى:} یعنی یہ رسول بھی ان ہلاک کی جانے والی قوموں کو ڈرانے والے پہلے رسولوں کی جماعت کا ایک فرد ہے، جو تمھیں ڈرانے کے لیے بھیجا گیا ہے۔ اس کا آنا کوئی انوکھی بات نہیں جو تمھاری سمجھ میں نہ آ رہی ہو، جیسا کہ فرمایا: «‏‏‏‏قُلْ مَا كُنْتُ بِدْعًا مِّنَ الرُّسُلِ» ‏‏‏‏ [الأحقاف: ۹] کہہ دے میں رسولوں میں سے کوئی انوکھا نہیں ہوں۔