(آیت 5) {وَالسَّقْفِالْمَرْفُوْعِ:} اس سے مراد آسمان ہے جو زمین کے لیے چھت کی طرح ہے، جیسا کہ فرمایا: «وَجَعَلْنَاالسَّمَآءَسَقْفًامَّحْفُوْظًاوَّهُمْعَنْاٰيٰتِهَامُعْرِضُوْنَ» [الأنبیاء: ۳۲]”اور ہم نے آسمان کو محفوظ چھت بنایا اور وہ اس کی نشانیوں سے منہ پھیرنے والے ہیں۔ “ جسے اللہ تعالیٰ نے اتنی بلندی پر کسی ستون کے بغیر محض اپنے حکم کے ساتھ تھام کر رکھا ہوا ہے، فرمایا: «اَللّٰهُالَّذِيْرَفَعَالسَّمٰوٰتِبِغَيْرِعَمَدٍتَرَوْنَهَا» [الرعد: ۲]”اللہ وہ ہے جس نے آسمانوں کو بلند کیا بغیر ستونوں کے، جنھیں تم دیکھتے ہو۔“ اور فرمایا: «وَيُمْسِكُالسَّمَآءَاَنْتَقَعَعَلَىالْاَرْضِاِلَّابِاِذْنِهٖ»[الحج: ۶۵]”اور وہ آسمان کو تھام کر رکھتا ہے اس سے کہ زمین پر گر پڑے مگر اس کے اذن سے۔“ پھر اس بلند چھت کو سورج، چاند اور ستاروں کے ساتھ سجا رکھا ہے، فرمایا: «وَلَقَدْزَيَّنَّاالسَّمَآءَالدُّنْيَابِمَصَابِيْحَ» [الملک: ۵]”اور بلاشبہ یقینا ہم نے قریب کے آسمان کو چراغوں کے ساتھ زینت بخشی۔“ اللہ تعالیٰ نے متعدد مقامات پر آسمان کے پیدا کرنے کو انسان کی دوبارہ پیدائش کی دلیل کے طور پر ذکر فرمایا ہے، فرمایا: «ءَاَنْتُمْاَشَدُّخَلْقًااَمِالسَّمَآءُبَنٰىهَا (27) رَفَعَسَمْكَهَافَسَوّٰىهَا (28) وَاَغْطَشَلَيْلَهَاوَاَخْرَجَضُحٰىهَا» [النازعات: ۲۷ تا ۲۹]”کیا پیدا کرنے میں تم زیادہ مشکل ہو یا آسمان؟ اس نے اسے بنایا۔ اس کی چھت کو بلند کیا، پھر اسے برابر کیا۔ اور اس کی رات کو تاریک کر دیا اور اس کے دن کی روشنی کو ظاہر کر دیا۔“
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔