ترجمہ و تفسیر القرآن الکریم (عبدالسلام بھٹوی) — سورۃ الطور (52) — آیت 19

کُلُوۡا وَ اشۡرَبُوۡا ہَنِیۡٓـًٔۢا بِمَا کُنۡتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَ ﴿ۙ۱۹﴾
کھاؤ اور پیو خوب مزے سے، اس کے بدلے جو تم کیا کرتے تھے۔ En
اپنے اعمال کے صلے میں مزے سے کھاؤ اور پیو
En
تم مزے سے کھاتے پیتے رہو ان اعمال کے بدلے جو تم کرتے تھے En

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

(آیت 19) {كُلُوْا وَ اشْرَبُوْا هَنِيْٓـًٔا …: هَنَأَ يَهْنِئُ وَ يَهْنَأُ وَيَهْنُؤُ الطَّعَامُ} کا مفہوم صرف مزیدار ہونے کے لفظ سے پورا ادا نہیں ہوتا، بلکہ لغت میں {هَنِيْئٌ} سے مراد وہ چیز ہے جو کسی مشقت کے بغیر آسانی سے حاصل ہو جائے، کھانے میں لذیذ ہو اور گلے سے آسانی سے اتر جائے، اس سے بدہضمی یا بیماری کا کوئی اندیشہ نہ ہو اور اس کے ساتھ کوئی غم یا فکر نہ ہو۔