ترجمہ و تفسیر القرآن الکریم (عبدالسلام بھٹوی) — سورۃ الطور (52) — آیت 18
فٰکِہِیۡنَ بِمَاۤ اٰتٰہُمۡ رَبُّہُمۡ ۚ وَ وَقٰہُمۡ رَبُّہُمۡ عَذَابَ الۡجَحِیۡمِ ﴿۱۸﴾
ترجمہ عبدالسلام بن محمد بھٹوی
لطف اٹھانے والے اس سے جو ان کے رب نے انھیں دیا اور ان کے رب نے انھیں بھڑکتی ہوئی آگ کے عذاب سے بچا لیا۔
ترجمہ فتح محمد جالندھری
جو کچھ ان کے پروردگار نے ان کو بخشا اس (کی وجہ) سے خوشحال۔ اور ان کے پروردگار نے ان کو دوزخ کے عذاب سے بچا لیا
ترجمہ محمد جوناگڑھی
جو انہیں ان کے رب نے دے رکھی ہیں اس پر خوش خوش ہیں، اوران کے پروردگار نے انہیں جہنم کے عذاب سے بھی بچا لیا ہے

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

(آیت 18) ➊ { فٰكِهِيْنَ فَكِهَ يَفْكَهُ فَكَهًا وَ فُكَاهَةً } (ع) سے اسم فاعل ہے، خوش ہونا، لطف اٹھانا، لذت لینا، ظریف الطبع ہونا۔
➋ { بِمَاۤ اٰتٰىهُمْ رَبُّهُمْ:} اس کی وضاحت کے لیے دیکھیے سورۂ ذاریات(۱۶) کی تفسیر۔
➌ { وَ وَقٰىهُمْ رَبُّهُمْ عَذَابَ الْجَحِيْمِ:} اس کی تفصیل کے لیے دیکھیے سورۂ دخان (۵۶) کی تفسیر۔

یہ صفحہ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل