ترجمہ و تفسیر القرآن الکریم (عبدالسلام بھٹوی) — سورۃ الذاريات (51) — آیت 38

وَ فِیۡ مُوۡسٰۤی اِذۡ اَرۡسَلۡنٰہُ اِلٰی فِرۡعَوۡنَ بِسُلۡطٰنٍ مُّبِیۡنٍ ﴿۳۸﴾
اور موسیٰ میں(بھی ایک نشانی ہے) جب ہم نے اسے فرعون کی طرف ایک واضح دلیل دے کر بھیجا۔ En
اور موسیٰ (کے حال) میں (بھی نشانی ہے) جب ہم نے ان کو فرعون کی طرف کھلا ہوا معجزہ دے کر بھیجا
En
موسیٰ (علیہ السلام کے قصے) میں (بھی ہماری طرف سے تنبیہ ہے) کہ ہم نے اسے فرعون کی طرف کھلی دلیل دے کر بھیجا En

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

(آیت 38) {وَ فِيْ مُوْسٰۤى اِذْ اَرْسَلْنٰهُ اِلٰى فِرْعَوْنَ بِسُلْطٰنٍ مُّبِيْنٍ:} یعنی لوط علیہ السلام کی بستی کے علاوہ موسیٰ علیہ السلام کے واقعہ میں بھی ان لوگوں کے لیے بڑی عبرت ہے جو عذاب الیم سے ڈرتے ہیں، جب ہم نے انھیں صریح معجزات دے کر بھیجا، جو ان کے اللہ کا پیغمبر ہونے کی واضح دلیل تھے۔