(آیت 56) ➊ { لَايَذُوْقُوْنَفِيْهَاالْمَوْتَاِلَّاالْمَوْتَةَالْاُوْلٰى:} ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: [يُؤْتٰیبِالْمَوْتِكَهَيْئَةِكَبْشٍأَمْلَحَفَيُنَادِيْمُنَادٍيَاأَهْلَالْجَنَّةِ! فَيَشْرَئِبُّوْنََوَيَنْظُرُوْنَفَيَقُوْلُهَلْتَعْرِفُوْنَهٰذَا؟فَيَقُوْلُوْنَنَعَمْ،هٰذَاالْمَوْتُوَكُلُّهُمْقَدْرَاٰهُ،ثُمَّيُنَادِيْيَاأَهْلَالنَّارِ! فَيَشْرَئِبُّوْنَوَيَنْظُرُوْنَفَيَقُوْلُهَلْتَعْرِفُوْنَهٰذَا؟فَيَقُوْلُوْنَنَعَمْ،هٰذَاالْمَوْتُوَكُلُّهُمْقَدْرَاٰهُ،فَيُذْبَحُثُمَّيَقُوْلُيَاأَهْلَالْجَنَّةِ! خُلُوْدٌفَلَامَوْتَوَيَاأَهْلَالنَّارِ! خُلُوْدٌفَلاَمَوْتَ،ثُمَّقَرَأَ: «وَاَنْذِرْهُمْيَوْمَالْحَسْرَةِاِذْقُضِيَالْاَمْرُوَهُمْفِيْغَفْلَةٍ»وَهٰؤُلَاءفِيْغَفْلَةٍأَهْلُالدُّنْيَا«وَهُمْلَايُؤْمِنُوْنَ» ][بخاري، التفسیر، باب قولہ عز وجل: «و أنذرھم یوم الحسرۃ» : ۴۷۳۰]”موت کو ایک چتکبرے مینڈھے کی شکل میں لایا جائے گا، پھر ایک آواز دینے والا آواز دے گا: ”اے جنت والو!“ تو وہ سر اٹھائیں گے اور دیکھیں گے۔ وہ کہے گا: ”کیا تم اسے پہچانتے ہو؟“ وہ کہیں گے: ”ہاں! یہ موت ہے۔“ اور وہ سب اسے دیکھ چکے ہوں گے، پھر وہ آواز دے گا: ”اے آگ والو!“ تو وہ سر اٹھائیں گے اور دیکھیں گے، وہ کہے گا: ”کیا تم اسے پہچانتے ہو؟“ وہ کہیں گے: ”ہاں! یہ موت ہے۔“ اور وہ سب اسے دیکھ چکے ہوں گے، تو اسے ذبح کر دیا جائے گا۔ پھر وہ کہے گا: ”اے جنت والو! (اب) ہمیشگی ہے، کوئی موت نہیں اور اے آگ والو! (اب) ہمیشگی ہے، کوئی موت نہیں۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت پڑھی: «وَاَنْذِرْهُمْيَوْمَالْحَسْرَةِاِذْقُضِيَالْاَمْرُوَهُمْفِيْغَفْلَةٍ» [مریم: ۳۹]”اور انھیں پچھتاوے کے دن سے ڈرا جب فیصلہ کر دیا جائے گا اور وہ سراسر غفلت میں ہیں۔“ یعنی وہ سراسر دنیا کی غفلت میں ہیں اور وہ ایمان نہیں لاتے۔“ مزید دیکھیے سورۂ مریم (۳۹)۔ ➋ { وَوَقٰىهُمْعَذَابَالْجَحِيْمِ:} یہاں ایک سوال ہے کہ جو شخص جنت میں داخل ہو گیا اس کا جہنم سے بچنا تو خود بخود ظاہر ہے، پھر یہ کہنے کی کیا ضرورت ہے کہ وہ انھیں بھڑکتی آگ سے بچا لے گا۔ جواب اس کا یہ ہے کہ جنت کی قدر پوری طرح اس وقت معلوم ہوتی ہے جب اس کے پیشِ نظر یہ بات بھی ہو کہ اگر میں جہنم میں ہوتا تو میرا کیا حال ہوتا۔
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔