وَ نَجَّیۡنَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ کَانُوۡا یَتَّقُوۡنَ ﴿٪۱۸﴾
ترجمہ عبدالسلام بن محمد بھٹوی
اور ہم نے ان لوگوں کو بچا لیا جو ایمان لائے اور بچا کرتے تھے۔
ترجمہ فتح محمد جالندھری
اور جو ایمان لائے اور پرہیزگاری کرتے رہے ان کو ہم نے بچا لیا
ترجمہ محمد جوناگڑھی
اور (ہاں) ایماندار اور پارساؤں کو ہم نے (بال بال) بچا لیا
تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد
(آیت 18) {وَ نَجَّيْنَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا …:} یہ اللہ تعالیٰ کی عجیب و غریب قدرت ہے کہ اتنے شدید عذاب، زلزلے، خوف ناک چیخ اور بجلیاں چمکنے اور گرنے کے باوجود کسی مسلمان کا بال تک بیکا نہیں ہوا، وہ سب اللہ کے فضل سے صحیح و سلامت رہے۔