(آیت 83) ➊ {فَسُبْحٰنَالَّذِيْبِيَدِهٖمَلَكُوْتُكُلِّشَيْءٍ: ”مَلَكُوْتُ“”مُلْكٌ“} (مصدر) میں مبالغہ ہے، اس لیے اس کا ترجمہ ”کامل بادشاہی“ کیا گیا ہے۔ ➋ {وَاِلَيْهِتُرْجَعُوْنَ:} یعنی یہ نہیں کہ مٹی میں رَل مل کر تمھارا وجود ہمیشہ کے لیے ختم ہو جائے۔ نہیں، بلکہ اسے دوبارہ وجود عطا کیا جائے گا۔ یہ بھی نہیں ہو گا کہ تم بھاگ کر کسی اور کے پاس پناہ طلب کر لو، بلکہ تمھیں ہرحال میں اس کی بارگاہ میں حاضر ہونا ہو گا، جہاں وہ تمھارے اعمال کے مطابق اچھی یا بری جزا دے گا۔
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔