ترجمہ و تفسیر القرآن الکریم (عبدالسلام بھٹوی) — سورۃ يس (36) — آیت 17

وَ مَا عَلَیۡنَاۤ اِلَّا الۡبَلٰغُ الۡمُبِیۡنُ ﴿۱۷﴾
اور ہم پر صاف پہنچا دینے کے سوا کوئی ذمہ داری نہیں۔ En
اور ہمارے ذمے تو صاف صاف پہنچا دینا ہے اور بس
En
اور ہمارے ذمہ تو صرف واضح طور پر پہنچا دینا ہے En

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

(آیت 17) {وَ مَا عَلَيْنَاۤ اِلَّا الْبَلٰغُ الْمُبِيْنُ:} یعنی ہمارا فریضہ اتنا ہی ہے کہ ہم تمھیں اللہ کا پیغام صاف پہنچا دیں۔ رہا تمھیں مومن بنا لینا، یا تمھارے مطالبات کے مطابق معجزے دکھانا، یا تم پر عذاب لے آنا، تو یہ ہمارا کام نہیں۔