(آیت 20) {وَلَاالظُّلُمٰتُوَلَاالنُّوْرُ: } یہ کفر و ایمان کی مثال ہے کہ کفر نام ہے اندھیروں کا اور ایمان نور ہے۔ باطل اور کفر کی صورتیں اور اس کی راہیں بے شمار ہیں، اس لیے اس کے لیے جمع کا لفظ{ ”الظُّلُمٰتُ“} استعمال فرمایا، جب کہ حق ایک ہے اور ایمان کا راستہ بھی ایک ہی ہے، اس لیے اس کے لیے لفظ {”النُّوْرُ“} واحد استعمال فرمایا۔ حرف نفی {”لَا“} دو بار تاکید کے لیے استعمال فرمایا ہے۔