ترجمہ و تفسیر القرآن الکریم (عبدالسلام بھٹوی) — سورۃ فاطر (35) — آیت 20

وَ لَا الظُّلُمٰتُ وَ لَا النُّوۡرُ ﴿ۙ۲۰﴾
اور نہ اندھیرے اور نہ روشنی۔ En
اور نہ اندھیرا اور روشنی
En
اور نہ تاریکی اور روشنی En

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

(آیت 20) {وَ لَا الظُّلُمٰتُ وَ لَا النُّوْرُ: } یہ کفر و ایمان کی مثال ہے کہ کفر نام ہے اندھیروں کا اور ایمان نور ہے۔ باطل اور کفر کی صورتیں اور اس کی راہیں بے شمار ہیں، اس لیے اس کے لیے جمع کا لفظ{ الظُّلُمٰتُ } استعمال فرمایا، جب کہ حق ایک ہے اور ایمان کا راستہ بھی ایک ہی ہے، اس لیے اس کے لیے لفظ { النُّوْرُ } واحد استعمال فرمایا۔ حرف نفی { لَا } دو بار تاکید کے لیے استعمال فرمایا ہے۔