(آیت 8){ اِنَّالَّذِيْنَاٰمَنُوْاوَعَمِلُواالصّٰلِحٰتِ …:} لہو الحدیث کے خریدار بد نصیبوں اور ان کی جزا کے ذکر کے بعد ایمان اور عمل صالح والے خوش نصیبوں کا ذکر فرمایا کہ ان کے لیے نعمت کے باغات ہیں، جن میں نعمت ہی نعمت ہو گی، کسی قسم کی زحمت یا تکلیف یا رنج و غم نہیں ہو گا، جب کہ دنیا کا کوئی باغ یا کوئی نعمت ایسی نہیں جس کے ساتھ کوئی زحمت یا رنج و غم نہ ہو۔
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔