(آیت 14) {وَيَوْمَتَقُوْمُالسَّاعَةُيَوْمَىِٕذٍيَّتَفَرَّقُوْنَ:} دنیا میں مومن و کافر اور موحد و مشرک اکٹھے رہ رہے ہیں، ان کے درمیان وطن، نسب، کاروبار، پیشے اور دوستی وغیرہ کے تعلقات بھی ہوتے ہیں، مگر قیامت کے دن ان کے درمیان ایسی جدائی واقع ہو جائے گی کہ پھر کبھی اکٹھے نہیں ہوں گے، چنانچہ کہا جائے گا: «{ وَامْتَازُواالْيَوْمَاَيُّهَاالْمُجْرِمُوْنَ}»[یٰس: ۵۹]”اور الگ ہو جاؤ آج اے مجرمو!“ اور تمام اہل محشر دو گروہوں میں تقسیم ہو جائیں گے، فرمایا: «{ فَرِيْقٌفِيالْجَنَّةِوَفَرِيْقٌفِيالسَّعِيْرِ }»[الشورٰی: ۷]”ایک گروہ جنت میں ہو گا اور ایک گروہ بھڑکتی آگ میں۔“
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔