تو فرعون کے گھر والوں نے اسے اٹھالیا، تاکہ آخر ان کے لیے دشمن ہو اور غم کا باعث ہو۔ بے شک فرعون اور ہامان اور ان کے لشکر خطا کار تھے۔
En
تو فرعون کے لوگوں نے اس کو اُٹھا لیا اس لئے کہ (نتیجہ یہ ہونا تھا کہ) وہ اُن کا دشمن اور (ان کے لئے موجب) غم ہو۔ بیشک فرعون اور ہامان اور اُن کے لشکر چوک گئے
آخر فرعون کے لوگوں نے اس بچے کو اٹھا لیا کہ آخرکار یہی بچہ ان کا دشمن ہوا اور ان کے رنج کا باعﺚ بنا، کچھ شک نہیں کہ فرعون اور ہامان اور ان کے لشکر تھے ہی خطاکار
En
(آیت 8) ➊ { فَالْتَقَطَهٗۤاٰلُفِرْعَوْنَ: ”اِلْتَقَطَ“} کا معنی ہے کسی کی گری ہوئی چیز اٹھا لینا۔ اُمّموسیٰ کا گھر دریائے نیل کے کنارے پر فرعون کے محل کے بالائی جانب تھا۔ انھوں نے موسیٰ علیہ السلام کو ایک صندوق میں بند کر کے اسے پانی سے محفوظ بنا کر دریا میں ڈال دیا، جو بہتا ہوا فرعون کے محل کے پاس سے گزرا، اس کے لوگوں نے اسے دیکھا تو دریا سے نکال کر فرعون کے پاس لے آئے۔ ➋ {لِيَكُوْنَلَهُمْعَدُوًّاوَّحَزَنًا:} اس ”لام“ کو اکثر مفسرین ”لام عاقبت“ کہتے ہیں، یعنی آل فرعون کے اسے اٹھانے کا نتیجہ یہ ہونا تھا کہ وہ ان کا دشمن اور ان کے لیے غم کا باعث بنے۔ مگر اسے لام تعلیل بھی بنا سکتے ہیں، یعنی یہ اللہ تعالیٰ کی تدبیر تھی کہ آل فرعون نے اسے اٹھا لیا، تاکہ وہ ان کے لیے دشمن اور باعث غم بنے۔ ➌ {اِنَّفِرْعَوْنَوَهَامٰنَ …:”خٰطِـِٕيْنَ“”أَخْطَأَيُخْطِئُ“} (افعال) کا معنی ہے بھول کر خطا کرنا اور {”خَطِئَيَخْطَأُ“} (ع) کا معنی ہے جان بوجھ کر گناہ کرنا، جیسا کہ فرمایا: «{ نَاصِيَةٍكَاذِبَةٍخَاطِئَةٍ }»[العلق: ۱۶]”پیشانی کے ان بالوں کے ساتھ جو جھوٹے ہیں، خطا کار ہیں۔“ اس کا مصدر {”خِطْأٌ“} (خاء کے کسرے کے ساتھ) ہے، جیسا کہ فرمایا: «{ اِنَّقَتْلَهُمْكَانَخِطْاًكَبِيْرًا }»[بني إسرائیل: ۳۱]”بے شک ان کا قتل ہمیشہ سے بہت بڑا گناہ ہے۔“ اور سورۂ یوسف میں ہے: «{ اِنَّكِكُنْتِمِنَالْخٰطِـِٕيْنَ }»[یوسف: ۲۹]”یقینا تو ہی خطا کاروں سے تھی۔“ {”اِنَّ“} کے ساتھ عموماً پہلی بات کی علت بیان کی جاتی ہے، یعنی موسیٰ علیہ السلام ان کے لیے دشمن اور باعث غم کیوں بننے والے تھے؟ اس لیے کہ وہ سب اللہ کے نافرمان اور خطاکار تھے، جنھوں نے ہزاروں بچوں کو ذبح کر دیا اور بنی اسرائیل پر بے پناہ ظلم کیے۔ اللہ تعالیٰ نے انھی کے پروردہ کو ان کی ہلاکت کا ذریعہ بنا دیا۔ بعض مفسرین نے اس کا ترجمہ ”چوکنے والے“ کیا ہے، مگر {”خَاطِئٌ“} کا لغوی معنی اس ترجمے کا ساتھ نہیں دیتا۔
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔