ترجمہ و تفسیر القرآن الکریم (عبدالسلام بھٹوی) — سورۃ طه (20) — آیت 33

کَیۡ نُسَبِّحَکَ کَثِیۡرًا ﴿ۙ۳۳﴾
تاکہ ہم تیری بہت تسبیح کریں۔ En
تاکہ ہم تیری بہت سی تسبیح کریں
En
تاکہ ہم دونوں بکثرت تیری تسبیح بیان کریں En

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

(آیت 34،33){ كَيْ نُسَبِّحَكَ كَثِيْرًا …:} یعنی ان دعاؤں سے ہمیں کوئی دنیاوی مفاد مقصود نہیں، بلکہ مقصد یہ ہے کہ ہم ایک دوسرے کے تعاون سے تیری تسبیح اور تیرا ذکر بہت زیادہ کر سکیں گے، مثلاً دنیوی ضروریات آپس میں تقسیم کر لیں گے تو تسبیح و ذکر اور دعوت کے لیے زیادہ وقت نکل سکے گا۔