ترجمہ و تفسیر القرآن الکریم (عبدالسلام بھٹوی) — سورۃ طه (20) — آیت 1

طٰہٰ ۚ﴿۱﴾
طٰہٰ ۔ En
طہٰ
En
طٰہٰ En

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

(آیت 1){طٰهٰ:} ظاہر یہی ہے کہ یہ حروف مقطعات میں سے ہیں، کیونکہ یہ دونوں حرف دوسری جگہ مقطعات میں استعمال ہوئے ہیں، ”طا“ {” طٰسٓمّٓ “} (شعراء) میں اور ”ہا“ {” كٓهٰيٰعٓصٓ “ } (مریم) میں۔ مقطعات کی تفسیر کے لیے سورۂ بقرہ کی پہلی آیت کی تفسیر دیکھیے۔ عبد الرزاق نے اپنی صحیح سند کے ساتھ قتادہ اور حسن کا قول نقل کیا ہے کہ{ ” طٰهٰ “ } کا معنی ہے {”يَا رَجُلُ!“} اے آدمی! کیونکہ قبیلہ بنوعکّ میں یہ لفظ اس معنی میں بولا جاتا تھا، مگر پہلی بات زیادہ صحیح ہے، کیونکہ قرآن مجید قریش کی لغت میں نازل ہوا ہے۔