(آیت 179) ”قصاص میں زندگی“ کے معنی یہ ہیں کہ اس سزا کے خوف سے لوگ قتل کرنے سے رک جائیں گے اور کوئی شخص دوسرے کے قتل پر جرأت نہیں کرے گا۔ پس {”تَتَّقُوْنَ“} کے معنی یہ ہیں ”تاکہ تم دوسرے کو قتل کرنے سے بچ جاؤ “ مگر اس کے معنی عام لینا بہتر ہے ”تاکہ تم گناہ سے کنارہ کرکے آخرت میں اللہ تعالیٰ کے عذاب سے بچ جاؤ۔“ علماء نے لکھا ہے کہ یہ آیت اختصار اور جامعیت میں بے نظیر ہے۔ سعودی عرب میں بے مثال امن اسی آیت پر عمل کی برکت سے ہے۔
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔
LIVE
مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی لائیو نشریات
مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ سے براہ راست لائیو سٹریم دیکھیں