(آیت 49){ وَقَالُوْۤاءَاِذَاكُنَّاعِظَامًاوَّرُفَاتًا …: ”رُفَاتًا“”رَفَتَيَرْفُتُ“} (ن، ض) سے {”فُتَاتًا“} کی طرح ہے، وہ چیز جو ریزہ ریزہ کرکے مٹی کی طرح کر دی جائے۔ اللہ تعالیٰ نے اپنی الوہیت اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت کے بعد قیامت پر کفار کے اعتراض کا ذکر کرکے اس کا جواب دیا۔