وہ فرشتوں کو وحی کے ساتھ اپنے حکم سے اپنے بندوں میں سے جس پر چاہتا ہے نازل کرتا ہے کہ خبردار کر دو کہ حقیقت یہ ہے کہ میرے سوا کوئی معبود نہیں، سو مجھ سے ڈرو۔
En
وہی فرشتوں کو پیغام دے کر اپنے حکم سے اپنے بندوں میں سے جس کے پاس چاہتا ہے بھیجتا ہے کہ (لوگوں کو) بتادو کہ میرے سوا کوئی معبود نہیں تو مجھی سے ڈرو
وہی فرشتوں کو اپنی وحی دے کر اپنے حکم سے اپنے بندوں میں سے جس پر چاہتا ہے اتارتا ہے کہ تم لوگوں کو آگاه کر دو کہ میرے سوا اور کوئی معبود نہیں، پس تم مجھ سے ڈرو
En
(آیت2) ➊ { يُنَزِّلُالْمَلٰٓىِٕكَةَبِالرُّوْحِمِنْاَمْرِهٖ:} ملائکہ سے مراد جبریل علیہ السلام اور ان کے ساتھ وحی کے محافظ فرشتے ہیں۔ صرف جبریل علیہ السلام بھی مراد ہو سکتے ہیں، کیونکہ کسی بڑی شخصیت کے لیے جمع کا لفظ بھی بول لیا جاتا ہے۔ {”اَلرُّوْحُ“ } سے مراد وہ چیز جس سے زندگی حاصل ہوتی ہے، یہاں مراد وحی ہے، کیونکہ حقیقی زندگی اسی سے حاصل ہوتی ہے، دل کی زندگی بھی اور آخرت کی زندگی بھی، جیسا کہ فرمایا: «{ وَكَذٰلِكَاَوْحَيْنَاۤاِلَيْكَرُوْحًامِّنْاَمْرِنَا}»[الشوریٰ: ۵۲]”اور اسی طرح ہم نے تیری طرف اپنے حکم سے ایک روح کی وحی کی۔“ یہاں بھی {”رُوْحًا“ } سے مراد وحی ہے۔ {”اَمْرِهٖ“} یعنی فرشتے اس کے حکم کے بغیر نہیں اترتے۔ دیکھیے سورۂ مریم (۶۴)۔ ➋ { عَلٰىمَنْيَّشَآءُمِنْعِبَادِهٖۤ:} معلوم ہوا نبوت وہبی چیز ہے جو محض اللہ کی مشیت اور اس کے انتخاب سے عطا ہوتی ہے، فرمایا: «{ اَللّٰهُيَصْطَفِيْمِنَالْمَلٰٓىِٕكَةِرُسُلًاوَّمِنَالنَّاسِ }»[الحج: ۷۵]”اللہ فرشتوں میں سے پیغام پہنچانے والے چنتا ہے اور لوگوں سے بھی۔“ اور فرمایا: «{ اَللّٰهُاَعْلَمُحَيْثُيَجْعَلُرِسَالَتَهٗ }»[الأنعام: ۱۲۴]”اللہ زیادہ جاننے والا ہے جہاں وہ اپنی رسالت رکھتا ہے۔“ یہ اپنی ریاضت یا چلہ کشی سے حاصل ہونے والی چیز نہیں، جیسا کہ قادیانی دجال اور بعض گمراہ لوگوں کا دعویٰ ہے۔ ➌ { اَنْاَنْذِرُوْۤااَنَّهٗلَاۤاِلٰهَاِلَّاۤاَنَافَاتَّقُوْنِ:} آیت کے اس ٹکڑے میں فرشتوں کو وحی دے کر اپنے تمام رسولوں کی طرف بھیجنے کا مقصد بیان فرمایا کہ وہ اللہ کی توحید، اس کے ساتھ کسی بھی قسم کے شرک سے بچنا اور اسی سے ڈرتے رہنا ہے، جیسا کہ فرمایا: «{ وَمَاۤاَرْسَلْنَامِنْقَبْلِكَمِنْرَّسُوْلٍاِلَّانُوْحِيْۤاِلَيْهِاَنَّهٗلَاۤاِلٰهَاِلَّاۤاَنَافَاعْبُدُوْنِ }»[الأنبیاء: ۲۵]”اور ہم نے تجھ سے پہلے کوئی رسول نہیں بھیجا مگر اس کی طرف یہ وحی کرتے تھے کہ حقیقت یہ ہے کہ میرے سوا کوئی معبود نہیں، سو میری عبادت کرو۔“
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔