(آیت122) ➊ { وَاٰتَيْنٰهُفِيالدُّنْيَاحَسَنَةً:} یعنی دنیا میں حیاتِ طیبہ کے لیے جن چیزوں کی ضرورت ہے وہ انھیں عطا فرمائیں، مثلاً دین حق کی ہدایت، نبوت کی نعمت، صالح اولاد، سیرت حسنہ، وافر مال و دولت اور سچی ناموری وغیرہ۔ ➋ {وَاِنَّهٗفِيالْاٰخِرَةِلَمِنَالصّٰلِحِيْنَ:} خود ابراہیم علیہ السلام نے دعا کی تھی جو اللہ تعالیٰ نے قبول فرمائی: «{ وَاَلْحِقْنِيْبِالصّٰلِحِيْنَ }» [الشعراء: ۸۳]”مجھے نیک بندوں کے ساتھ ملا دے۔“ یوسف علیہ السلام نے بھی یہی دعا کی تھی: «{ تَوَفَّنِيْمُسْلِمًاوَّاَلْحِقْنِيْبِالصّٰلِحِيْنَ }»[یوسف: ۱۰۱]”مجھے مسلم ہونے کی حالت میں فوت کر اور مجھے نیک لوگوں کے ساتھ ملا دے۔“ ➌ معلوم ہوا کہ نیک ہونا بھی اللہ تعالیٰ کی نعمت ہے، مگر قیامت کو صالحین کا ساتھ ملنا ایک مزید نعمت ہے، اس لیے ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دنیا سے رخصت ہوتے وقت آخری الفاظ یہی تھے: [اَللّٰهُمَّاغْفِرْلِيْوَأَلْحِقْنِيْبِالرَّفِيْقِالْأَعْلٰی][ترمذی، أبواب الدعوات، باب: ۳۴۹۶۔ ابن ماجہ: ۱۶۱۹۔ سلسلۃ الأحادیث الصحیحۃ: ۶ /۶۴۱، ۶۴۲، ح: ۲۷۷۵]”اے اللہ! مجھے بخش دے اور مجھے سب سے اونچے ساتھی کے ساتھ ملا دے۔“
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔