ترجمہ و تفسیر القرآن الکریم (عبدالسلام بھٹوی) — سورۃ الحجر (15) — آیت 51

وَ نَبِّئۡہُمۡ عَنۡ ضَیۡفِ اِبۡرٰہِیۡمَ ﴿ۘ۵۱﴾
اور انھیں ابراہیم کے مہمانوں کے بارے میں خبر دے۔ En
اور ان کو ابراہیم کے مہمانوں کا احوال سنادو
En
انہیں ابراہیم کے مہمانوں کا (بھی) حال سنا دو En

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

(آیت51){وَ نَبِّئْهُمْ عَنْ ضَيْفِ اِبْرٰهِيْمَ: ضَيْفِ } یہ {ضَافَ يَضِيْفُ} کا مصدر ہے، جو مائل ہونے کے معنی میں آتا ہے، مہمان چونکہ کسی کی طرف مائل ہو کر ہی آتا ہے، اس لیے اسے {ضَيْفٌ} کہتے ہیں، یہ واحد، تثنیہ اور جمع سبھی کے لیے {ضَيْفٌ } واحد ہی آتا ہے، جیسا کہ اس آیت میں جمع کے لیے آیا ہے بعض لوگ اس کی جمع {اَضْيَافٌ} یا {ضُيُوْفٌ} بھی استعمال کرتے ہیں۔