(آیت46){اُدْخُلُوْهَابِسَلٰمٍ …: } یعنی انھیں یہ کہا جائے گا۔ {”بِسَلٰمٍ“} یعنی ہر قسم کے آفات و مصائب سے سلامتی کے ساتھ، ایک دوسرے کو سلام کہتے ہوئے، فرشتوں کے سلام سنتے ہوئے اور پروردگار عالم کے {”سَلٰمٌقَوْلًامِّنْرَّبٍّرَّحِيْمٍ“} کے ساتھ۔ (دیکھیے یٰسٓ: ۵۸) اسی لیے جنت کا ایک نام ”دار السلام“ بھی ہے، فرمایا: «{ لَهُمْدَارُالسَّلٰمِعِنْدَرَبِّهِمْ }»[الأنعام: ۱۲۷] {”اٰمِنِيْنَ“} ہر خوف خطرے سے محفوظ۔
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔