(آیت25){ وَاِنَّرَبَّكَهُوَيَحْشُرُهُمْ …:} کفار دوبارہ زندہ ہونے کے منکر تھے، توحید کے دلائل کے بعد نہایت تاکید کے ساتھ قیامت کا یقین دلایا، کیونکہ یہ اللہ کے حکیم و علیم ہونے کا لازمی نتیجہ ہے اور اس کے بغیر بندہ نہ مومن ہوتا ہے، نہ باز پُرس کے یقین کے بغیر کوئی نیکی ہو سکتی ہے اورنہ گناہ سے بچا جا سکتا ہے۔