وَ اِنَّہٗ لِحُبِّ الۡخَیۡرِ لَشَدِیۡدٌ ؕ﴿۸﴾
ترجمہ عبدالسلام بن محمد بھٹوی
اور بے شک وہ مال کی محبت میں یقینا بہت سخت ہے۔
ترجمہ فتح محمد جالندھری
وہ تو مال سے سخت محبت کرنے والا ہے
ترجمہ محمد جوناگڑھی
یہ مال کی محنت میں بھی بڑا سخت ہے
تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد
(آیت 8){ وَ اِنَّهٗ لِحُبِّ الْخَيْرِ لَشَدِيْدٌ:} یعنی اس ناشکری کا سبب مال کی شدید محبت اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی حرص، طمع اور بخل کی بد عادتیں ہیں جن کی وجہ سے یہ اپنے منعم حقیقی کو بھلا بیٹھا ہے۔