ترجمہ و تفسیر احسن البیان (صلاح الدین یوسف) — سورۃ العلق (96) — آیت 3

اِقۡرَاۡ وَ رَبُّکَ الۡاَکۡرَمُ ۙ﴿۳﴾
پڑھ اور تیرا رب ہی سب سے زیادہ کرم والا ہے۔ En
پڑھو اور تمہارا پروردگار بڑا کریم ہے
En
تو پڑھتا ره تیرا رب بڑے کرم واﻻ ہے En

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

3۔ 1 آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میں تو قاری ہی نہیں اللہ نے فرمایا، اللہ بہت کرم والا ہے پڑھ، یعنی انسانوں کی کوتاہیوں سے درگزر کرنا اس کا وصف خاص ہے۔