فَاَمَّا مَنۡ اَعۡطٰی وَ اتَّقٰی ۙ﴿۵﴾
ترجمہ عبدالسلام بن محمد بھٹوی
پس لیکن وہ جس نے دیا اور ( نافرمانی سے) بچا۔
ترجمہ فتح محمد جالندھری
تو جس نے (خدا کے رستے میں مال) دیا اور پرہیز گاری کی
ترجمہ محمد جوناگڑھی
جس نے دیا (اللہ کی راه میں) اور ڈرا (اپنے رب سے)
تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف
5۔ 1 یعنی خیر کے کاموں میں خرچ کرے گا اور محارم سے بچے گا۔