ترجمہ و تفسیر احسن البیان (صلاح الدین یوسف) — سورۃ الليل (92) — آیت 21

وَ لَسَوۡفَ یَرۡضٰی ﴿٪۲۱﴾
اور یقینا عنقریب وہ راضی ہو جائے گا۔ En
اور وہ عنقریب خوش ہو جائے گا
En
یقیناً وه (اللہ بھی) عنقریب رضامند ہو جائے گا En

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

21۔ 1 یعنی جو شخص ان صفات کا حامل ہوگا، اللہ تعالیٰ اسے جنت کی نعمتیں اور عزت و شرف عطا فرمائے گا۔ جس سے وہ راضی ہوجائے گا، اکثر مفسرین نے کہا ہے بلکہ بعض نے اجماع تک نقل کیا ہے کہ یہ آیات حضرت ابوبکر کی شان میں نازل ہوئی ہیں۔ تاہم معنی و مفہوم کے اعتبار سے عام ہیں جو بھی ان صفات عالیہ سے متصف ہوگا، وہ بارگاہ الہی میں ان کا مصداق قرار پائے گا۔