ترجمہ و تفسیر احسن البیان (صلاح الدین یوسف) — سورۃ الليل (92) — آیت 20
اِلَّا ابۡتِغَآءَ وَجۡہِ رَبِّہِ الۡاَعۡلٰی ﴿ۚ۲۰﴾
ترجمہ عبدالسلام بن محمد بھٹوی
مگر ( وہ تو صرف) اپنے اس رب کا چہرہ طلب کرنے کے لیے (د یتا ہے)جو سب سے بلند ہے۔
ترجمہ فتح محمد جالندھری
بلکہ اپنے خداوند اعلیٰ کی رضامندی حاصل کرنے کے لیے دیتا ہے
ترجمہ محمد جوناگڑھی
بلکہ صرف اپنے پروردگار بزرگ وبلند کی رضا چاہنے کے لئے

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

20۔ 1 بلکہ اخلاص سے اللہ کی رضا اور جنت میں اس کے دیدار کے لئے خرچ کرتا ہے۔

یہ صفحہ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل