ترجمہ و تفسیر احسن البیان (صلاح الدین یوسف) — سورۃ البلد (90) — آیت 7

اَیَحۡسَبُ اَنۡ لَّمۡ یَرَہٗۤ اَحَدٌ ؕ﴿۷﴾
کیا وہ خیال کرتا ہے کہ اسے کسی نے نہیں دیکھا؟ En
کیا اسے یہ گمان ہے کہ اس کو کسی نے دیکھا نہیں
En
کیا (یوں) سمجھتا ہے کہ کسی نے اسے دیکھا (ہی) نہیں؟ En

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

7۔ 1۔ اس طرح اللہ کی نافرمانی میں مال خرچ کرتا ہے اور سمجھتا ہے کہ کوئی اسے دیکھنے والا نہیں؟ حالانکہ اللہ سب کچھ دیکھ رہا ہے جس پر وہ اسے جزا دے گا، آگے اللہ تعالیٰ اپنے بعض انعامات کا تذکرہ فرما رہا ہے تاکہ ایسے لوگ عبرت پکڑیں۔