ترجمہ و تفسیر احسن البیان (صلاح الدین یوسف) — سورۃ الفجر (89) — آیت 10

وَ فِرۡعَوۡنَ ذِی الۡاَوۡتَادِ ﴿۪ۙ۱۰﴾
اور میخوں والے فرعون کے ساتھ ( کس طرح کیا)۔ En
اور فرعون کے ساتھ (کیا کیا) جو خیمے اور میخیں رکھتا تھا
En
اور فرعون کے ساتھ جو میخوں واﻻ تھا En

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

10۔ 1 اس کا مطلب ہے کہ بڑے لشکروں والا تھا جس کے پاس خیموں کی کثرت تھی جنہیں میخیں گاڑ کر کھڑا کیا جاتا تھا۔ یا اس کے ظلم وستم کی طرف اشارہ ہے کہ میخوں کے ذریعے وہ لوگوں کو سزائیں دیتا تھا۔