ترجمہ و تفسیر احسن البیان (صلاح الدین یوسف) — سورۃ الغاشية (88) — آیت 26

ثُمَّ اِنَّ عَلَیۡنَا حِسَابَہُمۡ ﴿٪۲۶﴾
پھر بے شک ہمارے ہی ذمے ان کا حساب ہے ۔ En
پھر ہم ہی کو ان سے حساب لینا ہے
En
پھر بیشک ہمارے ذمہ ہے ان سے حساب لینا En

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

2۔ 1 مشہور ہے کہ اس کے جواب میں اللھم حاسبنا حسابا یسیرا۔ پڑھا جائے، یہ دعا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے جو آپ اپنی بعض نمازوں میں پڑھتے تھے، جیسا کہ سورة انشقاق میں گزرا لیکن اس کے جواب میں پڑھنا یہ آپ سے ثابت نہیں۔