ترجمہ و تفسیر احسن البیان (صلاح الدین یوسف) — سورۃ البروج (85) — آیت 16

فَعَّالٌ لِّمَا یُرِیۡدُ ﴿ؕ۱۶﴾
کر گزرنے والا ہے جو چاہتا ہے۔ En
جو چاہتا ہے کر دیتا ہے
En
جو چاہے اسے کر گزرنے واﻻ ہے En

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

16۔ 1 یعنی وہ جو چاہے، کر گزرتا ہے اس کے حکم اور مشیت کو ٹالنے والا کوئی نہیں ہے نہ اسے کوئی پوچھنے والا ہی ہے۔ حضرت ابوبکر سے ان کے مرض الموت میں کسی نے پوچھا کیا کسی طبیب نے آپ کو دیکھا ہے انہوں نے فرمایا کہ ہاں، پوچھا اس نے کیا کہا، انی فعال لما ارید، میں جو چاہوں کروں، میرے معاملے میں کوئی دخل دینے والا نہیں۔ (ابن کثیر) مطلب یہ تھا کہ معاملہ اب طبیبوں کے ہاتھ میں نہیں رہا میرا آخری وقت آگیا ہے اور اللہ ہی اب میرا طبیب ہے جس کی مشییت کو ٹالنے کی کسی کے اندر طاقت نہیں۔