ترجمہ و تفسیر احسن البیان (صلاح الدین یوسف) — سورۃ الانشقاق (84) — آیت 9

وَّ یَنۡقَلِبُ اِلٰۤی اَہۡلِہٖ مَسۡرُوۡرًا ؕ﴿۹﴾
اور وہ اپنے گھر والوں کی طرف خوش خوش واپس آئے گا۔ En
اور وہ اپنے گھر والوں میں خوش خوش آئے گا
En
اور وه اپنے اہل کی طرف ہنسی خوشی لوٹ آئے گا En

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

9۔ 1 یعنی جو اس کے گھر والوں میں سے جنتی ہونگے۔ یا مراد وہ حور عین اور دلدان ہیں جو جنتیوں کو ملیں گے۔