ترجمہ و تفسیر احسن البیان (صلاح الدین یوسف) — سورۃ المطففين (83) — آیت 31

وَ اِذَا انۡقَلَبُوۡۤا اِلٰۤی اَہۡلِہِمُ انۡقَلَبُوۡا فَکِہِیۡنَ ﴿۫ۖ۳۱﴾
اور جب اپنے گھر والوں کے پاس واپس آتے تو خوش گپیاں کرتے ہوئے واپس آتے تھے ۔ En
اور جب اپنے گھر کو لوٹتے تو اتراتے ہوئے لوٹتے
En
اور جب اپنے والوں کی طرف لوٹتے تو دل لگیاں کرتے تھے En

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

31۔ 1 یعنی اہل ایمان کا ذکر کر کے خوش ہوتے اور دل لگیاں کرتے۔ دوسرا مطلب یہ کہ جب اپنے گھروں میں لو ٹتے تو وہاں خوشحالی اور فراغت ان کا استقبال کرتی اور جو چاہتے وہ انہیں مل جاتا، اس کے باوجود انہوں نے اللہ کا شکر ادا نہیں کیا بلکہ اہل ایمان کی تحقیر کی اور ان پر حسد کرنے میں ہی مشغول رہے (ابن کثیر)