ترجمہ و تفسیر احسن البیان (صلاح الدین یوسف) — سورۃ المطففين (83) — آیت 3

وَ اِذَا کَالُوۡہُمۡ اَوۡ وَّزَنُوۡہُمۡ یُخۡسِرُوۡنَ ﴿ؕ۳﴾
اور جب انھیں ماپ کر، یا انھیں تول کر دیتے ہیں تو کم دیتے ہیں۔ En
اور جب ان کو ناپ کر یا تول کر دیں تو کم کر دیں
En
اور جب انہیں ناپ کر یا تول کر دیتے ہیں تو کم دیتے ہیں En

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

3۔ 1 یعنی لینے اور دینے کے الگ الگ پیمانے رکھنا اور اس طرح ڈنڈی مار کر ناپ تول میں کمی کرنا، بہت بڑی اخلاقی بیماری ہے، جس کا نتیجہ دین اور آخرت میں تباہی ہے۔ ایک حدیث ہے، جو قوم ناپ تول میں کمی کرتی ہے، تو اس پر قحط سالی، سخت محنت اور حکمرانوں کا ظلم مسلط کردیا جاتا ہے۔