ترجمہ و تفسیر احسن البیان (صلاح الدین یوسف) — سورۃ المرسلات (77) — آیت 15

وَیۡلٌ یَّوۡمَئِذٍ لِّلۡمُکَذِّبِیۡنَ ﴿۱۵﴾
اس دن جھٹلانے والوں کے لیے بڑی ہلاکت ہے۔ En
اس دن جھٹلانے والوں کے لئے خرابی ہے
En
اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے En

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

15۔ 1 یعنی ہلاکت ہے بعض کہتے ہیں جہنم کی ایک وادی کا نام ہے، یہ آیت اس سورت میں بار بار دہرائی گئی ہے۔ اس لیے کہ ہر مکذب کا جرم ایک دوسرے سے مختلف نوعیت کا ہوگا اور اسی حساب سے عذاب کی نوعیتیں بھی مختلف ہوں گی، بنابریں اسی ویل کی مختلف قسمیں ہیں جسے مختلف مکذبین کے لیے الگ الگ بیان کیا گیا ہے۔