ترجمہ و تفسیر احسن البیان (صلاح الدین یوسف) — سورۃ المعارج (70) — آیت 33

وَ الَّذِیۡنَ ہُمۡ بِشَہٰدٰتِہِمۡ قَآئِمُوۡنَ ﴿۪ۙ۳۳﴾
اور وہ جو اپنی گواہیوں پر قائم رہنے والے ہیں۔ En
اور جو اپنی شہادتوں پر قائم رہتے ہیں
En
اور جو اپنی گواہیوں پر سیدھے اور قائم رہتے ہیں En

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

33۔ 1 یعنی اسے صحیح صحیح ادا کرتے ہیں چاہے اس کی زد میں ان کے قریبی عزیز ہی آجائیں علاوہ ازیں اسے چھپاتے بھی نہیں، نہ اس میں تبدیلی ہی کرتے ہیں۔