ترجمہ و تفسیر احسن البیان (صلاح الدین یوسف) — سورۃ الواقعة (56) — آیت 8
فَاَصۡحٰبُ الۡمَیۡمَنَۃِ ۬ۙ مَاۤ اَصۡحٰبُ الۡمَیۡمَنَۃِ ؕ﴿۸﴾
ترجمہ عبدالسلام بن محمد بھٹوی
پس دائیں ہاتھ والے، کیا (خوب) ہیں دائیں ہاتھ والے۔
ترجمہ فتح محمد جالندھری
تو داہنے ہاتھ والے (سبحان الله) داہنے ہاتھ والے کیا (ہی چین میں) ہیں
ترجمہ محمد جوناگڑھی
پس داہنے ہاتھ والے کیسے اچھے ہیں داہنے ہاتھ والے

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

8۔ 1 اس سے عام مومنین مراد ہیں جن کو ان کے اعمال نامے دائیں ہاتھوں میں دیئے جائیں گے جو ان کی خوش بختی کی نشانی ہوگی۔

یہ صفحہ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل