ترجمہ و تفسیر احسن البیان (صلاح الدین یوسف) — سورۃ الرحمٰن (55) — آیت 48

ذَوَاتَاۤ اَفۡنَانٍ ﴿ۚ۴۸﴾
دونوں بہت شاخوں والے ہیں۔ En
ان دونوں میں بہت سی شاخیں (یعنی قسم قسم کے میووں کے درخت ہیں)
En
(دونوں جنتیں) بہت سی ٹہنیوں اور شاخوں والی ہیں En

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

48۔ 1 یہ اشارہ ہے اس طرف کہ اس میں سایہ گنجان اور گہرا ہوگا، نیز پھلوں کی کثرت ہوگی، کیونکہ کہتے ہیں ہر شاخ ٹہنی پھلوں سے لدی ہوگی (ابن کثیر)