ترجمہ و تفسیر احسن البیان (صلاح الدین یوسف) — سورۃ النجم (53) — آیت 55

فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّکَ تَتَمَارٰی ﴿۵۵﴾
پس تو اپنے رب کی نعمتوںمیں سے کس میں شک کرے گا؟ En
تو (اے انسان) تو اپنے پروردگار کی کون سی نعمت پر جھگڑے گا
En
پس اے انسان تو اپنے رب کی کس کس نعمت کے بارے میں جھگڑے گا؟ En

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

55۔ 1 یا شک کرے گا اور ان کو جھٹلائے گا، جب کہ وہ اتنی عام اور واضح ہیں کہ ان کا انکار ممکن ہے اور نہ چھپانا ہی۔