ترجمہ و تفسیر احسن البیان (صلاح الدین یوسف) — سورۃ النجم (53) — آیت 21

اَلَکُمُ الذَّکَرُ وَ لَہُ الۡاُنۡثٰی ﴿۲۱﴾
کیا تمھارے لیے لڑکے ہیں اور اس کے لیے لڑکیاں؟ En
(مشرکو!) کیا تمہارے لئے تو بیٹے اور خدا کے لئے بیٹیاں
En
کیا تمہارے لیے لڑکے اور اللہ کے لیے لڑکیاں ہیں؟ En

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

21۔ 1 مشرکین مکہ فرشتوں کو اللہ کی بیٹیاں قرار دیتے تھے، یہ اس کی تردید ہے، جیسا کہ متعدد جگہ یہ مضمون گزر چکا ہے۔