ترجمہ و تفسیر احسن البیان (صلاح الدین یوسف) — سورۃ النجم (53) — آیت 17

مَا زَاغَ الۡبَصَرُ وَ مَا طَغٰی ﴿۱۷﴾
نہ نگاہ ادھر ادھر ہوئی اور نہ حد سے آگے بڑھی۔ En
ان کی آنکھ نہ تو اور طرف مائل ہوئی اور نہ (حد سے) آگے بڑھی
En
نہ تو نگاه بہکی نہ حد سے بڑھی En

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

17۔ 1 یعنی نبی کی نگاہیں دائیں بائیں ہوئیں اور نہ حد سے بلند اور متجاوز ہوئیں جو آپ کے لئے مقرر کردی گئی تھی۔ (ایسر التفاسیر)