ترجمہ و تفسیر احسن البیان (صلاح الدین یوسف) — سورۃ غافر/مومن (40) — آیت 54

ہُدًی وَّ ذِکۡرٰی لِاُولِی الۡاَلۡبَابِ ﴿۵۴﴾
جو عقلوں والوں کے لیے ہدایت اور نصیحت تھی۔ En
عقل والوں کے لئے ہدایت اور نصیحت ہے
En
کہ وه ہدایت و نصیحت تھی عقل مندوں کے لیے En

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

54۔ 1 آسمانی کتابوں کا فائدہ وہی اٹھاتے ہیں ہدایت و نصیحت حاصل کرتے ہیں جو عقل سلیم کے مالک ہیں دوسرے لوگ تو گدھوں کی طرح ہیں جن پر کتابوں کا بوجھ تو لدا ہوتا ہے لیکن وہ اس سے بیخبر ہوتے ہیں کہ ان کتابوں میں کیا ہے؟