ترجمہ و تفسیر احسن البیان (صلاح الدین یوسف) — سورۃ ص (38) — آیت 67

قُلۡ ہُوَ نَبَؤٌا عَظِیۡمٌ ﴿ۙ۶۷﴾
کہہ دے وہ ایک بہت بڑی خبر ہے ۔ En
کہہ دو کہ یہ ایک بڑی (ہولناک چیز کی) خبر ہے
En
آپ کہہ دیجئے کہ یہ بہت بڑی خبر ہے En

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

67۔ 1 یعنی میں تمہیں جس عذاب اخروی سے ڈرا رہا اور توحید کی دعوت دے رہا ہوں یہ بڑی خبر ہے، جس سے اعراض و غفلت نہ برتو، بلکہ اس پر توجہ دینے اور سنجیدگی سے غور کرنے کی ضرورت ہے۔