ترجمہ و تفسیر احسن البیان (صلاح الدین یوسف) — سورۃ الصافات (37) — آیت 50

فَاَقۡبَلَ بَعۡضُہُمۡ عَلٰی بَعۡضٍ یَّتَسَآءَلُوۡنَ ﴿۵۰﴾
پھر ان کے بعض بعض کی طرف متوجہ ہوں گے، ایک دوسرے سے سوال کریں گے۔ En
پھر وہ ایک دوسرے کی طرف رخ کرکے سوال (وجواب) کریں گے
En
(جنتی) ایک دوسرے کی طرف رخ کرکے پوچھیں گے En

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

50۔ 1 جنتی، جنت میں ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھے ہوئے دنیا کے واقعات یاد کریں گے اور ایک دوسرے کو سنائیں گے۔