ترجمہ و تفسیر احسن البیان (صلاح الدین یوسف) — سورۃ الصافات (37) — آیت 179

وَّ اَبۡصِرۡ فَسَوۡفَ یُبۡصِرُوۡنَ ﴿۱۷۹﴾
اور دیکھ، پس وہ بھی جلدی دیکھ لیں گے۔ En
اور دیکھتے رہو یہ بھی عنقریب (نتیجہ) دیکھ لیں گے
En
اور دیکھتے رہئیے یہ بھی ابھی ابھی دیکھ لیں گے En

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

179۔ 1 یہ بطور تاکید دوبارہ فرمایا۔ یا پہلے جملے سے مراد دنیا کا وہ عذاب ہے جو اہل مکہ پر بدر و احد اور دیگر جنگوں میں مسلمانوں کے ہاتھوں کافروں کے قتل و سلب کی صورت میں آیا۔ اور دوسرے جملے میں اس عذاب کا ذکر ہے جس سے یہ کفار و مشرکین آخرت میں دوچار ہوں گے۔